ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:وزیر رماناتھ رائی نے آدھارکارڈ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا

منگلورو:وزیر رماناتھ رائی نے آدھارکارڈ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا

Tue, 22 Aug 2017 22:29:17    S.O. News Service

منگلورو:22/اگست (ایس اؤنیوز)دکشن کنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر میں پیر کو آدھارکارڈ رجسٹریشن اور ترمیم کے لئے صبح سے لائن میں کھڑے ہوکر پریشان ہوئے عوام کی تکالیف کو میڈیا نے شائع کرنےپر ضلع نگراں کاروزیر رماناتھ رائی نے آدھارکارڈ رجسٹریشن سنٹر پہنچ کر جائزہ لیا۔

اس موقع پر موصوف وزیر نے اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوام کو ہورہی تکالیف اور پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہر دیہات کے باپوجی سیوا کیندر پر آدھارکارڈ میں ترمیم کاانتظام کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ 23سرکاری مراکز پر آدھارکارڈ رجسٹریشن کی اجازت مانگی گئی ہے، اس کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں گے، جاری مراکز پر عوام کو فوری طورپر رجسٹریشن اور ترمیم کا موقع دینے کے لئے بھی انتظامات کئے جانے کی بات کہی۔ وزیرموصوف کے ساتھ موجود پالیکا کی میئر کویتا سنیل نے بتایا کہ نگر پالیکا کی طرف سے مراکز کے قیام کے لئے جگہ فراہم کی جائے گی۔ ڈی سی جگدیش اور دیگر افسران موجود تھے۔


Share: